سفارش تبلیغ
صبا ویژن

uchnhvd

ہمارے معاشرے میں مذھبی تقسیم کا ایک اعتراض عزاداری
اور اسکے طریقوں پر یہ کہ کر اٹھا یا جاتا ہے کہ کی اسلام میں عزاداری روا ہے بھی
کہ نہیں؟ اس پہلے کہ ہم قرآن سے عزاداری کے لئے ثبوت فراہم کر سکیں، یہاں قرین عقل
یہ ہے کہ پہلے عزاداری کی تعریف کو جانا جائے کہ عزاداری ہے کیا اور پھر قرآن سے
استدلال کے طریقہ کار کو وضح کیا جائے کہ ہم کن باتوں کی بنیاد پر قرآن سے کسی
اصول کو حاصل کر سکتے ہیں? اس لحاظ سے یہ مضمون تین حصوں میں منقسم ہے جو کہ یہ ہیں

1
?
عزاداری کی تعریف

2
?
قرآن و حدیث سے اثبات و نفی کے اصول

3
?
قرآن سے ثبوت ہائے عزا داری?

عزا داری?
عزا داری عربی کے لفظ
عزا سے فارسی کا مشتق لفظ ہے? عزا عربی میں پُرسہ دینے کو کہتے ہیں? عزا کاہم معنی
اور اردو میں زیادہ آسان فہم لفظ تعزیت ہے? عرف عام میں ، آل محمد ? کی مصیبتوں پر
تعزیت کو گروہ بنا کر، خاندان کی شکل میں یا ساتھیوں کے ساتھ مل کر منظم طریقے سے
ادا کرنے کو عزاداری کہا جاتا ہے?

عزا داری کا اسلامی
جواز

ہمارے معاشرے میں مذھبی
تقسیم کا ایک اعتراض عزاداری اور اسکے طریقوں پر یہ کہ کر اٹھا یا جاتا ہے کہ کی
اسلام میں عزاداری روا ہے بھی کہ نہیں؟ اس پہلے کہ ہم قرآن سے عزاداری کے لئے ثبوت
فراہم کر سکیں، یہاں قرین عقل یہ ہے کہ پہلے عزاداری کی تعریف کو جانا جائے کہ
عزاداری ہے کیا اور پھر قرآن سے استدلال کے طریقہ کار کو وضح کیا جائے کہ ہم کن
باتوں کی بنیاد پر قرآن سے کسی اصول کو حاصل کر سکتے ہیں? اس لحاظ سے یہ مضمون تین
حصوں میں منقسم ہے جو کہ یہ ہیں

1
?
عزاداری کی تعریف

2
?
قرآن و حدیث سے اثبات و نفی کے اصول

3
?
قرآن سے ثبوت ہائے عزا داری?

عزا داری?
عزا داری عربی کے لفظ
عزا سے فارسی کا مشتق لفظ ہے? عزا عربی میں پُرسہ دینے کو کہتے ہیں? عزا کاہم معنی
اور اردو میں زیادہ آسان فہم لفظ تعزیت ہے? عرف عام میں ، آل محمد ? کی مصیبتوں پر
تعزیت کو گروہ بنا کر، خاندان کی شکل میں یا ساتھیوں کے ساتھ مل کر منظم طریقے سے
ادا کرنے کو عزاداری کہا جاتا ہے?

تعزیت یا پُرسہ اس
افطری عمل کا نام ہے جہاں عموما جانی نقصان ہونے پر دوست احباب اور رشتہ دار
متوفین کے لواحقین کو انکے سوگ میں شامل ہو کر، انکے رنج و الم میں برابر کی حصہ
داری ڈالتے ہیں? کبھی آہ و بُکا کر کے ساتھ دیا جاتا ہے تو کبھی تسلیت کے الفاظ اور
کبھی مادی معاونت کے ساتھ ان کا دکھ بانٹا جاتا ہے? لیکن یہ دکھ درد کی سانجھ صرف
موت پر ہی نہیں بلکہ اور مواقع پر بھی ادا کی جاتی ہے?

عزا، ایک لحاظ سے انسانی
فطرت کا ایسا عمل ہے جس سے شاید ہی کوئی پوری طرح خالی ہو? کسی انجانے شخص کے درد
و الم جان کر بھی انسانی دل بھر آتا ہے اور یہی جذبہ ہمارے ما بین ایک دوسرے کی
مدد اور دکھ بانٹنے کا سبب بنتا ہے? ایتھوپیا اور سوڈان کے سیاہ فام لوگوں کی غربت
اور کسمپرسی جان کر یورپ اور امریکا کے سفید فام انسان کا دل بھر آتا ہے اور وہ
انکی مدد کے لئے قائم تنظیموں کو چندے اور عطئیے فراہم کرنے لگتا ہے?

آج فلسطین پر ہونے والے
ظلم کو سن کر ہم یورپ اور آسٹریلیا میں بھی احتجاجی ریلیاں برآمد کرتے ہیں? حلانکہ
فلسطین و کشمیر میں ہم میں سے اکثر کے قربت دار، عزیز، دوست یا براہ راست جان
پہچان والے نہ ہونے کے برابر ہونگے، لیکن ایک انسانی جذبہ ہے جو ہمیں انکے خلاف
ظلم پر خاموش نہیں رہنے دیتا? بلکہ بطور مسلمان، ہم پر تو دوسرے مسلمان کی نصرت
لازمی ہے، لیکن یہاں تو غیر مسلم ان مظالم پر ہم سے بڑھ کر مدد اور استغاثے بلند
کرتے ہیں?

ہمسائے کے گھر میں سانپ
دیکھ کر ہمارے ہاتھ بے ساختہ کسی لاٹھی کی تلاش میں نکل جاتے ہیں کہ کہیں ہمسائیوں
کے یہاں نقصان نہ ہو جائے? محلے میں موت واقع ہو جائے تو ہم اپنے گھر کی روشنی بھی
مدھم کر دیتے ہیں کہ کہیں ہماری روشنی سے ان کے دل نہ دکھ جائیں! جتنا کسی سے قرب
ہو، اتنا ہی اسکے دکھ کو اپنا جانا جاتا ہے? کوئی صرف گھر میں چلنے واالے آلا تِ
موسیقی کی آواز کو کم کر کے شامل ہو جاتا ہے تو کوئی رنج و محن کی گھڑیاں ساتھ کاٹتا
ہے?

کوئی چیختا ہے تو کوئی درد
سے کلیجہ تھام لیتا ہے? کوئی سینے پر پتھر رکھ لیتا ہے تو کوئی سینہ پیٹ لیتا ہے?
کوئی سر جھکا کر چلتا ہے تو کوئی اپنا بند قبا چاک کر لیتا ہے? یہ سب انسانی فطرت
اور نفسیات کے عمل ہیں جو ہر شخص کی طبیعت اور مزاج کے حساب سے مختلف ہیں?